Metronidazole Brands in Pakistan
پاکستان میں میٹرونیڈازول کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ہیں:
AMECIDE, AMOGYL, AMOROBE, AMZOL, ANATA, AZOGYL, DANIZOL, DELZOLE, DIAGYL, DIAREN, DIAZOLE, DYRID-P, DYSO-P, ELAZYL, ENCOGYL, EPOZOLE, EROGYL, FASIGYL, FEDRAGYL, FLAGYL, FLAGYNASE, FLAZOL, FLYZOL, FLEZOLE, FLINT, FLYMET, FLYZOL, FRIEZOLE, FYGYL, FYNIDAZOLE, GENRYL, GRAMEX, HEDAZOLE, IDEZOLE, INSTACARE, INSTAGIN, INTOBIX, KEMYGYL, KLINT, LAGYN, LAYGYL, LEMAZOLE, LOMET, M-ZOL, MACRONID I.V, MEDO, METROZYL, M-ZOLE, MEDAZOLE, MENIDAZOLE, MEDIGYL, MERONIDE, METAZOLE, METENZOLE, METICAL, METLA, METRIC, METRIDA, METRO-VE, METROATE, METRODEX, METROFIT, METROGEN, METROGYL, METROLONE, METRON, METROSOL, METROXIN, METROZIL, METROZINE, METZOLE, METZYL, MICROGIN, METRONIDAZOLE USES, NAROBE, NEUTROZOL, NIDAGYL, OPOZOL, PHAROGYL, PONEC, PROMET, PROTOGYL, PROTOMET, PROTOXIL, RAYGYL, REKOZOLE, REMOGYL, RESGYL, RIAM, ROSACED, S.METRA, SALBUVENT, SAPZOL, SAYDAZOL, SEMODAZOLE, SIMZEL, SPIZOLE, STERIMET, STOMOGYL, TRONIZOL, TROZ, WINZOL, ZAVID, ZELAGYL, ZOGYL, ZONID.
میٹرونیڈازول (Metronidazole) ایک اینٹی بائیوٹک دوا ہے جو خاص طور پر ناہوائ نامیہ (Anaerobic organisms) کی اِنفیکشن کے خاتمے کیلیئے بہت مؤثر ہے۔ میٹرونیڈازول ناہوائ نامیہ کے خُلیئوں میں پہنچ کر Reduction کے عمل سے گزرتی ہے جس کے بعد یہ فعال ہو کر نیوکلیک ایسڈ (Nucleic acid) کے بننے کے عمل کو روکتی ہے اور ڈی این اے (DNA) کو نُقصان پہنچاتی ہے۔ اسکے نتیجے میں جراثیمی خُلیوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ میٹرونیڈازول کا اِستعمال اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال سے ہونے والے پیچش، Crohn's Disease اور Rasacea میں بھی رائج ہے۔
اگر مندرجہ ذیل کیفیات میں سے کوئ بھی آپ کو لاحق ہو تو میٹرونیڈازول (Metronidazole) کا اِستعمال شروع کرنے سے پہلے اپنے معالج کو اسکے بارے میں آگاہ کریں:
۔ گردوں کی بیماری
۔ جگر کی بیماری
۔ پیٹ یا آنتوں کی بیماری
۔ خون کی کمی
۔ خون میں سفید خلیوں کا کم ہونا
۔ کوئ اعصابی بیماری
۔ جسم میں کہیں بھی پھپھُوندی (Fungus) کی انفیکشن
Metronidazole Mechanism of Action
مُنہ کے ذریعے جسم میں داخل ہونے کے بعد میٹرونیڈازول (Metronidazole) کا تقریباً 80 فیصد حِصہ جِسم میں جَذب ہوتا ہے اور تقریباً 1 سے 3 گھنٹے کے بعد یہ دوا خون میں اپنی بُلند ترین سطح پر پہنچتی ہے۔ میٹرونیڈازول جِگر میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہے اور تقریباً 6 سے 8 گھنٹے بعد جِسم میں اِس کی مقدار آدھی رہ جاتی ہے۔ میٹرونیڈازول کا تقریباً 60 سے 80 فیصد حِصہ پیشاب کے ذریعے اور تقریباً 20 فیصد حِصہ پاخانہ کے ذریعے جسم سے خارج ہوتا ہے۔
Metronidazole Use in Pregnancy
حاملہ خواتین میں میٹرونیڈازول کا استعمال مناسب خیال نہیں کیا جاتا (Pregnancy Category B)، تاہم اس بارے میں مختلف ماہرین کی رائے مختلف ہو سکتی ہے۔ چُونکہ میٹرونیڈازول ماں کے دودھ میں خارج ہوتی ہے، اس لیئے دودھ پلانے والی ماؤں میں اس کا استعمال مناسب نہیں سمجھا جاتا۔ ماہرین کے خیال میں میٹرونیڈازول کا اِستعمال روکنے کے 24 گھنٹے بعد تک ماؤں کو اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلانا چاہیئے۔ تاہم اِس بارے میں بھی ماہرین کی رائے مُختلف ہو سکتی ہے۔
Metronidazole and Alcohol
میٹرونیڈازول (Metronidazole) کے اِستعمال کے دوران شراب (Alcohol) کا اِستعمال آپکیلیئے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ ایسا کرنے سے سَردرد، جسم گرم اور سُرخ ہونا، مَتلی، اُلٹی، پیٹ میں مروڑ جیسی کیفیات پیدا ہو سکتی ہیں۔ وہ ادویات جن میں propylene glycol شامِل ہو، اُن کو میٹرونیڈازول کے ساتھ استعمال کرنے سے بھی ایسی ہی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔
Metronidazole Cream
میٹرونیڈازول کریم کا استعمال جِلد کی بیماری Rosacea کے سوزش زدہ آبلوں اور چھالوں کے علاج کیلیئے رائج ہے۔ میٹرونیڈازول کریم آنکھ میں لگ جانے کی صورت میں آنکھوں سے آنسو آنے لگتے ہیں، چنانچہ میٹرونیڈازول کریم کو لگاتے وقت آنکھوں کو بچانا چاہیئے۔
ایف ڈی اے (امریکہ) کی طرف سے مُہیا کی جانے والی معلومات کے مطابق میٹرونیڈازول کا " چُوہوں " میں اِستعمال کینسر کا سبب بنتا ہے۔ اِس لیئے اِنسانوں میں بھی میٹرونیڈازول کے غیرضروری استعمال سے اجتناب کرنا بہتر ہے۔
Metronidazole Side Effects in Urdu
میٹرونیڈازول کے استعمال کے دوران مندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ہیں:
۔ نظر متاثر ہونا
۔ کمر درد
۔ ہاتھ یا پیروں کا سُن ہونا یا درد کا احساس ہونا
۔ بولنے کی صلاحیت پر فرق پڑنا
۔ ڈیپریشن یا ذہنی دباؤ کی کیفیت ہونا
۔ چکر آنا
۔ سر درد یا آنکھوں میں درد
۔ بخار ہونا
۔ متلی یا اُلٹی ہونا
۔ دورہ پڑنا
۔ تھکن کا احساس ہونا
۔ ہاتھوں پَیروں میں کمزوری کا احساس ہونا
۔ جسم کانپنا
Metronidazole is effective against the following microorganisms
بیماری پھیلانے والے جن جراثیموں کے خلاف میٹرونیڈازول مؤثر ہے اُن میں مندرجہ ذیل پرجاتیوں (species) کو شامل کیا جا سکتا ہے:
Gardnerella vaginalis, anaerobic cocci, Clostridia, Eubacteria, Fusobacteria, Trichomonas, Balantidium coli, Entamoeba histolytica, Giardia lamblia, Bacteroides.
Metronidazole Uses in Urdu Language
میٹرونیڈازول کا استعمال مندرجہ ذیل کیفیات میں کروایا جا سکتا ہے:
۔ سرجری یا آپریشن کے بعد Anaerobic bacteria کی انفیکشن سے بچنے کیلیئے
۔ دانتوں کی انفیکشن میں
۔ مسُوڑوں کی انفیکشن میں
۔ Trichomonal vaginitis
۔ Septicaemia, Bacteraemia
۔ Bacterial Vaginosis
۔ Peritonitis
۔ Osteomyelitis
۔ Necrotising pneumonia
۔ Brain abscess
۔ Puerperal sepsis
۔ Pelvic abscess or cellulitis
۔ Giardiasis
۔ Amoebiasis
۔ Leg Ulcers