Linezolid description in Urdu Language

In this blog post, we delve into the topic of the linezolid drug, providing a comprehensive overview in Urdu Language. We discuss the various uses, benefits, and potential side effects associated with linezolid.

2/26/20241 min read

linezolid description in urdu language
linezolid description in urdu language
Linezolid Brands in Pakistan

پاکستان میں لینیزولِڈ کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ھیں۔

ECASIL, GENZOLID, LINEZ, LINLIND, LINOSPAN, LENVOX, LINZID, LINZOVEL, NEZKIL, NEZOCIN, NEZOLID, NUZOL, REKTO, VOLINZA, ZEVOXID, ZOLREST, ZYSPAN.

Linezolid mechanism of action in Urdu

لینیزولِڈ (Linezolid) کا شمار ادویات کے oxazolidinone class میں ھوتا ھے اور یہ ایک مصنوعی طور پر تیار کی جانے والی اینٹی بائیوٹک دوا ھے۔ یہ خلیہ میں پائے جانے والے رائیبوسوم کے 50s subunit سے مُنسلک ھو کر خُلیہ میں پروٹین بننے کے عمل کو روک دیتی ھے جس کے باعث بیکٹیریا کے خُلیئے کی ہلاکت ممکن ھو جاتی ھے۔ لینیزولِڈ گرام پازیٹو بیکٹیریا (Gram-positive bacteria) کے خلاف نہایت موثر تصور کی جاتی ھے۔

Linezolid uses in Urdu

عام طور پر لینیزولِڈ کا استعمال مندرجہ ذیل کیفیات میں کروایا جاتا ھے:

- جِلد کی پیچیدہ انفیکشن

- نمونیہ کی پیچیدہ اقسام

- ھسپاتالوں میں موجود جراثیم سے ھونے والا نمونیہ

- Vancomycin-resistant Enterococcus faecium infections

لینیزولِڈ (Linezolid) کو منہ کے ذریعے یا وریدی انجیکشن (Intravenous injection) کے ذریعے استعمال کروایا جا سکتا ھے۔ مُنہ کے ذریعے جسم میں داخل ھونے کے بعد یہ دوا نظامِ انہضام کے ذریعے نِہایت تیزی سے جذب ھوتی ھے اور تقریباً دو گھنٹے بعد یہ خون میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچتی ھے۔ لینیزولِڈ کو خوراک سے پہلے یا بعد، دونوں کیفیات میں استعمال کروایا جا سکتا ھے۔

بوڑھے لوگوں میں لینیزولِڈ (Linezolid) کی خوراک میں ردوبدل کی ضرورت نہیں ھوتی۔ جِن لوگوں کے گُردے بیماری سے متاثر ھوں یا فیل ھوں، اُن میں بھی لینیزولِڈ کی خوراک میں ردوبدل کی ضرورت نہیں ھوتی، تاہم ایسی کیفیت میں احتیاط بہتر ھےکیونکہ اس سلسلے میں تاحال دستیاب معلومات نہایت کم ھیں۔ ڈائیلیسیس (Dialysis) کے ذریعے لینیزولِڈ کو جسم سے خارج کروایا جا سکتا ھے۔ جگر کی بیماری میں بھی لینیزولِڈ کی خوراک میں ردوبدل ضروری نہیں ھے، تاہم ابھی اس بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ھیں۔ دورانِ حمل لینیزولِڈ کے استعمال میں احتیاط برتنی چاھیئے اور اس سلسلے میں اپنے طبیب کی رائے کو حتمی سمجھیں۔

Linezolid Side Effects in Urdu

سائیڈ افیکٹ

لینیزولِڈ کے استعمال سے مندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ھیں

- سر درد

- متلی یا اُلٹی ھونا

- پیچش

- بے خوابی

- قبض

- جِلد پر ریش نکلنا یا خارش ھونا

- سر چکرانا

- بخار

- بلند فشارِ خون

- بد ھضمی

- پیٹ درد

- زبان کا رنگ بدلنا

- مُنہ یا اندامِ نہانی میں پھپھُوندی کی انفیکشن ھونا

- خون میں پلیٹلیٹس کی مقدار کم ھونا

عام طور پر لینیزولِڈ (Linezolid) کی ایک خوراک ھر بارہ گھنٹے بعد لی جاتی ھے۔ لینیزولِڈ کے استعمال کا دورانیہ سات سے اٹھائیس دن تک ھو سکتا ھے۔ تاہم اس بارے میں اپنے طبیب کی رائے کو ھی حتمی سمجھیں۔