Fluconazole description in Urdu Lanuage
In this blog post, we provide a comprehensive overview of the fluconazole drug in Urdu. We discuss the various uses, benefits, and potential side effects associated with fluconazole.
Fluconazole Brands in Pakistan
پاکستان میں فلوکونازول (Fluconazole) کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ہیں۔
ALFUMET, ARSOZOLE, AXICON, BECONAZOLE, CANDIA, CANDICAN, CANDIRID, CANZOLE, CARATIN, COHEIM, CONA, CONSAL, COZIL, DECONAZOL, DEROCON, DEYEAST, DIFLOZE, DIFLUCAN, DIFLUCAN 150, DOTEX, F-ZOLE, FASICAL, FAVRIZOL, FCOZOLE, FLOC, FLOCOSH, FLU-Z, FLUCAL, FLUCANOL, FLUCO-Z, FLUCOADVAN, FLUCOAIM, FLUCON, FLUCOROWN, FLUCOSAF, FLUCOVAL, FLUCOZOLE, FLUDERM, FLUGINAL, FLUIN, FLUKA, FLUNAZ, FLUZIC, FLUZOLE, FUGIX, FUNFIL, FUNGANIL, FUNGAS, FUNGICURE, FUNGIFIGHT, FUNGIMED, FUNGIX, FUNGONE, FUNGVEL, FUNZIL, FYCOZOLE, FLUCONAZOLE DOSE, GENIEL, GRAFAZOLE, H-ZOLE, HIFLUCAN, LARGON, LEUCON, LUMEN, MYCOLE, NAZOLE, NIDACON, NO-FUNG, NOTOCAN, NT.FUNGAL, OMASTIN, ONAMED, ONLEZOL, PULCON, RANZO, REXOLE, ROTAZOL, RYZOL, SAYFLUC, SKIF, TECHNOZOLE, TRAC, TRIAZOLIN, TRICAN, UCONAZOL, V-CON, VZOLE, ZOLANIX.
Fluconazole mechanism of action in Urdu
فلوکونازول کیسے کام کرتی ہے؟
فلوکونازول کا تعلق ادویات کے گروپ imidazoles سے ہے اور یہ مصنوعی طور پر تیار کی جانے والی ادویات میں شامل ہے۔ یہ دوا انسانی جسم پر اگنے والی پھپوندی (Fungus) کے خاتمے کیلیےٴ استعمال کروائ جاتی ہے ۔ پھپوندی کے خلیے میں موجود Ergosterol پھپوندی کے زندہ رہنے کیلیےٴ ضروری ہوتا ہے ۔ فلوکونازول اسی Ergosterol کے بننے کے عمل کو روک دیتی ہے جس سے پھپوندی کا خاتمہ ممکن ہو جاتا ہے۔ فلوکونازول کی آمد سے پہلے استعمال ہونے والی اینٹی فنگل ادویات نسبتاً زہریلی تھیں مگر ۱۹۸۸ میں فلوکونازول کے آنے سے یہ مشکل کافی حد تک حل ہو گئ ۔
جسم میں داخل ہونے کے بعد تقریباً 45 فیصد فلوکونازول (Fluconazole) جسم میں جذب ہوتی ہے اور تقریباً 80 فیصد دوا گردوں کے ذریعے جسم سے خارج ہوتی ہے ۔ جسم میں تقریباً 25 سے 30 گھنٹے کے بعد فلوکونازول کی مقدار آدھی رہ جاتی ہے ۔
مندرجہ ذیل ادویات کے ساتھ فلوکونازول کا اِستعمال مَنع (Contraindicated) ہے :
cisapride
astemizole
pimozide
quinidine
erythromycin
Use of Fluconazole with Rifampicin
ٹی بی کی دوا Rifampicin کے ساتھ فلوکونازول کا استعمال:
ٹی بی کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا (Rifampicin) کے ساتھ فلوکونازول کو استعمال کرنے کی صورت میں فلوکونازول کی خوراک کو بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
Fluconazole Side Effects in Urdu
سائڈ افیکٹ
فلوکونازول کے اِستعمال سے مندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ سامنے آ سکتے ہیں
۔ الٹی ہونا
۔ پیچش
۔ جلد پر ریش (Rash) نکلنا
۔ جگر کے انزائم متاثر ہونا
۔ ECG پر QT-interval کا بڑھ جانا
۔ دورے پڑنا
درج ذیل کیفیات میں فلوکونازول (Fluconazole) کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہیئے:
۔ گُردوں کی بیماری کی صورت میں
۔ دورانِ حمل
۔ دودھ پلانے والی ماوٴں میں
۔ ایک سال سے کم عمر بچوں میں
۔ جگر کے امراض میں
دورانِ حمل فلوکونازول کے استعمال سے اسقاطِ حمل کے امکانات بڑھ سکتے ہیں اور زیادہ مقدار میں یہ دوا لینے سے پیدا ہونے والے بچے میں پیدائشی نقائص ظاہر ہو سکتے ہیں ۔ فلوکونازول چونکہ ماں کے دودھ میں خارج ہوتی ہے، اس لیئے دودھ پلانے والی ماؤں میں اس کا استعمال مناسب خیال نہیں کیا جاتا۔
ابھی شیئر کریں اور دوسروں کی آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں۔